ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منڈگوڈ میں طوفانی بارش، لاکھوں مالیت کی فصل کو نقصان : کئی مکانوں کی چھت اڑگئی

منڈگوڈ میں طوفانی بارش، لاکھوں مالیت کی فصل کو نقصان : کئی مکانوں کی چھت اڑگئی

Sun, 19 Apr 2020 11:16:17    S.O. News Service

منڈگوڈ:19؍اپریل(ایس اؤ نیوز) تعلقہ میں سنیچر کی شام بجلیوں کی گرج اور کڑک کے ساتھ ہوئی زوردار بارش کے نتیجےمیں کچھ مقامات پر درختوں کے گرنے سے ریاستی شاہراہ بند ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تعلقہ میں قریب آدھے گھنٹےسے زائد وقت تک ہوئی طوفانی  بارش کے نتیجے میں کئی درختوں کے گرنے سے شہر سمیت دیہی علاقوں میں بجلی بھی غائب رہی۔ ملگی نامی دیہات کے قریب ایک درخت سڑک پر گرنے سے ٹرافک نظام متاثر ہوا۔ اسی روڈ پر ایک ایمبولنس راستہ  بنا کر نکلنے کی کوشش میں پھنس گئی۔اسی طرح جمعہ کی شام چلی طوفائی ہواؤں اور تیز بارش سے لاکھوں روپئے مالیت کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔ قریب 8گھروں کی چھت اڑ گئی ہے۔ کوپا، اندرانگر، اندور، تٹی ہلی ، باچنکی دیہاتوں میں شدید نقصان ہونے کی خبریں ہیں۔ 15ایکڑ موز کا باغ ، پانچ ایکڑ سپاری کی فصل اور 10ایکڑ پر اگی  آم کی فصل برباد ہوگئی ہے۔ محکمہ تحصیل کے افسران اور عملہ نے جائے وقوع کا دورہ کرتےہوئے نقصانا ت کا جائزہ لیا ہے۔

منڈگوڈ_بارش_نقصان.jpg


Share: